شہدائے ملت جعفریہ کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گاساجد نقوی

ملک بھر میں ٹارگٹ کلنگ باعث تشویش ہے،حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ فراہم کرے

دوران ڈیوٹی الطاف اور واحد شہید ہوچکے ہیں،تاخیر کا سبب ایس آئی یو اور اسپیشل برانچ ہے،اعلیٰ افسر

WARSAW:
قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ قائدین اور شہدائے ملت جعفریہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور جن مقاصد کے لیے ان رہنمائوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے انھیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھوجانی ہال سولجربازار میں شیعہ علما کونسل کی جانب سے قائدین و شہدائے ملت جعفریہ کی برسی کی مناسبت سے مرکزی تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسے سے مولانا شہریار رضا عابدی، مولانا ناظر عباس، مولانا جعفرسبحانی، مولانا شبیر مثیمی، علامہ کامران حیدر و دیگر نے بھی خطاب کیا،


مقررین نے شہید قائد علامہ عارف حسینی، علامہ حسن ترابی شہید، ضیا الدین شہید، ڈاکٹر حیدر عباس اور مرحوم قائدین کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ کراچی، کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں میں ٹارگٹ کلنگ پوری قوم کے لیے تشویش کا باعث ہے، حکومت اور ریاستی ادارے عوام کے قتل عام کو رکوائیں اور قاتل درندوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں،

عوام کی نظریں چیف جسٹس اور آرمی چیف کی طرف لگی ہوئی ہیں، حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ فراہم کرے، حکومت ہماری پرامن پالیسیوں کو کمزوری نہ سمجھے، اس موقع پر مقررین نے برما اور فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور شہدا کیلیے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
Load Next Story