سیاسی قوتیں تیاری کریں الیکشن وقت پر ہونگے صدر زرداری
آئندہ انتخابات میں کون کامیاب ہوگااس کافیصلہ عوام کرینگے،بھٹوکی سالگرہ پر خطاب
صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں کون کامیاب ہوگااس کا فیصلہ عوام کریں گے۔
سیاسی قوتیں تیاری کریں، حکومت آئندہ انتخابات مقررہ وقت پرکرائے گی۔ہفتے کو صدارتی کیمپ آفس بلاول ہائوس میں پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقاربھٹوکی85ویں یوم پیدائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں پارٹی رہنمائوں اورکارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کواستحکام شہید بینظیر کی مفاہمتی پالیسی کے باعث ملاہے،جمہوریت کے استحکام کیلیے مفاہمتی پالیسی کاسلسلہ جاری رکھیںگے،اقتدارعوام کی امانت ہے،انتخابات قریب ہیں۔
اس موقع پرپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ طاقت کاسرچشمہ عوام ہیں،ہم عوامی طاقت پریقین رکھتے ہیں،کارکنان پیپلز پارٹی کااثاثہ ہیں،کارکنان انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں،پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،کسی کوجمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کارکنان اپنے درمیان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دیکھ کر خوش ہوئے۔
بلاول بھٹو نے اس موقع پرذوالفقاربھٹو کی یوم پیدائش کاکیک بھی کاٹا۔دریں اثناکراچی سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا 85 واں یوم پیدائش انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔اس موقع پر ملک کے تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں تقریبات منعقد ہوئیں،ان تقریبات میںکیک کاٹے گئے اور پارٹی رہنمائوں نے بھٹو کی خدمات پر انہیں شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
پیپلزپارٹی سندھ کے تحت بھٹو کی یوم پیدائش کی تقریب پیپلز پارٹی میڈیاسیل کراچی میں منعقدہوئی جس میں اسپیکرسندھ اسمبلی نثاراحمدکھوڑو،پیرمظہرالحق،شرجیل انعام میمن، سنینٹر سعید غنی، راشد ربانی، وقار مہدی اور دیگر رہنماء شریک ہوئے۔
اسپیکرسندھ اسمبلی اور پارٹی کے دیگررہنمائوں نے سالگرہ کاکیک کاٹا۔بعد ازاں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت بلاول ہائوس ہیلی پیڈپربھٹو کے یوم پیدائش کے حوالے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدرعبدالقادر پٹیل نے کیک کاٹا۔ شہرمیں علاقائی سطح پر بھی ذوالفقاربھٹوکی یوم پیدائش کے حوالے سے تقاریب ہوئیں۔ اسٹاف رپورٹر کے مطابق صدر نے ملک بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کی 15 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔