بجلی کے نرخوں میں اضافہ زیادتی ہے فوری واپس لیا جائے
شہری پہلے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کافی پریشان ہیں، محمد حسین محنتی
جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سراسر زیادتی قرار دیا ہے اور کہاہے کہ بجلی بندش 'لوڈ شیڈنگ اور والٹیج میں بے تحاشہ کمی کے باوجود بجلی کے نرخوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں،
حکومت نیپرا کو لگام دے اور قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے، انھوں نے کہاکہ حکومت اپنے آخری دنوں میں بھی عوام دشمنی سے باز نہیں آرہی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب بجلی کو مزید مہنگا کر دینا غریب عوام پر بجلی گرانے کے مترادف ہے،شہری پہلے ہی لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں پریشان ہیں،
کاروبار اور تجارت بری طرح متاثر ہے،کارخانوں اور صنعتوں میں تالے لگ رہے ہیں اور بیروزگاری میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے