نگراں وزیراعظم محمود اچکزئی کو خورشید شاہ اور رضا ربانی نے منالیا
چوہدری نثار کو انکار کردیا تھا، اچکزئی وزیراعظم کے بعد چند روز میں نواز شریف سے ملیں گے
پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو نگران وزیراعظم بننے کے لیے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کے رابطہ کرنے پرانکار کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امورسید خورشید شاہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرمیاں رضا ربانی نے انھیں یہ ذمے داری سنبھالنے کیلیے رضامند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعظم راجا پرویزاشرف سے ملاقات کے بعد محمود اچکزئی آئندہ چند روز میں ن لیگ کے صدر نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورقائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان سے ملاقاتیں کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق 2 ماہ قبل محمود اچکزئی نے یہ کہہ کر نگران وزیراعظم بننے سے معذرت کرلی تھی کہ وہ انتخابی سیاست سے آئوٹ نہیں ہونا چاہتے، ذرائع کے مطابق چند روز قبل خورشید شاہ اور رضا ربانی نے محمود اچکزئی سے ملاقاتیں کرکے انھیں نگران وزیراعظم بننے پرآمادہ کرلیا۔
ان کا نام چوہدری نثار علی خان نے پیش کیا ہے لہٰذا وہ متفقہ نگران وزیراعظم تسلیم کرلیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر محمود اچکزئی نے ازراہ مذاق رضا ربانی سے کہا کہ ''رضا تم کیوں نہیں نگران وزیراعظم بن جاتے'' جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ رضا ربانی نے تو ایک مرحلے پرن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار کا نام بھی نگران وزیراعظم کے طور پر پیش کیا تھا۔