سعید رضوی نے فلم کے لئے شبنم سے رابطہ کرلیا
لیجنڈ اداکارہ کو اہم کردارمیں لینا چاہتا ہوں، ان کا حامی بھرنا خوش آئند ہوگا، ہدایتکار
LAHORE:
اپنے پاکستان کے دورے کے موقع پر پاکستانی فلمی صنعت کی نامور ادکارہ شبنم کی پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں، اگر وہ پاکستانی فلموں میں دوبارہ کام کریں گی تو یہ فلم انڈسٹری کے لیے ایک عمدہ کاوش ہوگی۔
معروف ہدایت کار اور وویژن افیکٹ کریٹر سعید رضوی نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ ادکارہ شبنم کو میں اپنی نئی فلم میں ایک اہم رول میں شامل کرنا چاہتا ہوں اس سلسلے میں میں ان سے رابطے میں ہوں اگر انھوں نے میری فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی تو یہ ایک بہت خوش آئند بات ہوگی۔
سعید رضوی نے کہا کہ ماضی میں بھی بنگلہ دیش کے فنکار پاکستانی فلموں سے وابستہ رہے ہیں تاہم یہ ایک اچھا آغاز ہوگا اگر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ فلم سازی کا آغاز ہو کیونکہ بنگلہ دیش میں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت نہیں پاکستانی فلموں کی وہاں نمائش ممکن ہوسکتی ہیں۔ پاکستانی فلم میکرز کا بھی چاہیئے کہ وہ ایران، ترکی اور بنگہ دیش کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کے لیے کوئی لائحہ عمل بنائیں تاکہ بھارتی فلموں کو پاکستان میں کم سے کم جگہ مل سکے۔