سانحہ سیہون شریف حکومت کی نہیں سیکیورٹی کی ناکامی ہے قائم علی شاہ

دہشت گردوں سے لڑائی عجیب طرح کی ہے کیوں کہ دشمن چوری چھپے وارکرتا ہے، سابق وزیراعلیٰ سندھ

دہشت گردوں سے لڑائی عجیب طرح کی ہے کیوں کہ دشمن چوری چھپے وارکرتا ہے، سابق وزیراعلیٰ سندھ۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش حملے میں سیکورٹی کی ناکامی کوتسلیم کرلیا مگر حکومت کی ناکامی ماننے سے انکاردیا۔


سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے سول اسپتال کراچی کا دورہ کرکے لعل شہبازقلندرکے مزارپرحملے کے زخمیوں کی عیادت کی اس موقع پرایک متاثر ہ خاندان نے شکایت کی کہ سیہون میں ان کی بچی 15 منٹ تک زخمی حالت میں تڑپتی رہی کسی نے دھیان نہیں دیا اوراب اسپتال میں اس سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ قائم علی شاہ نے متاثرہ خاندان کو ملاقات کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس بارے میں احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعلی کا کہنا تھا کہ مزار پر سیکورٹی کے ناقص انتظامات تھے تاہم اسے حکومت کی ناکامی نہیں کہوں گا، پولیس اوررینجرزچوکس ہے مگر دہشت گردوں سے لڑائی عجیب طرح کی ہے اس میں دہشت گرد چھپ کر وار کرجاتے ہیں۔
Load Next Story