مزار قائد کو عوام کے لئے بند کردیا گیا
مزار کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔
ملک بھر میں جاری دہشت گردی کی لہر اور سیکیورٹی خدشات کے باعث مزارقائد کو عوام کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انتظامیہ نے بانی پاکستان قائداعظم کے مزار کو سیکیورٹی خدشات کے باعث عوام کے لئے بند کردیا ہے اور مزار کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں
دوسری جانب سانحہ لعل شہبازقلندر کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے ہیں اور ملک کے تمام حساس مقامات کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی ہے۔ شہرقائد میں واقع صوفیائے کرام کے مزارات کو بھی زائرین کے لئے بند کردیا گیا تھا تاہم وفاقی وزیرداخلہ کی برہمی پر مزارات کو بند کرنے کے بجائے سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سانحہ سیہون شریف کے شہداء کی تعداد 88 ہوگئی
واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں سے ملک میں خود کش حملے اور دہشت گردی کے واقعات میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اورسیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے بھی دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنک کرتے ہوئے 71 کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔