پشاور بشیراحمد بلور پر خودکش حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا

ملک رضوان علی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 15روز تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلارہنےکے بعد دم توڑ گیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ گاہ کے باہر خودکش دھماکے کے نتیجے میں سینئیر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور سمیت9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ فوٹو : فائل

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما بشیراحمد بلور پر خودکش حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک اور شخص لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی۔



پشاور کے علاقے ڈھکی نعلبندی میں بشیر احمد بلور پر خودکش حملے میں چیئرمین آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن ملک محمد حسیب خان کا بیٹا ملک رضوان علی بھی شدید زخمی ہوگیا تھا جو لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 15 روز تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا، ملک رضوان علی کی 9 ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ اے این پی آسیہ وارڈ کے جوائنٹ سیکرٹری بھی تھا۔


واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ گاہ کے باہر خودکش دھماکے کے نتیجے میں سینئیر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story