ویمنزورلڈ کپ کوالیفائرزپاکستان نے سپر سکس میں آئرلینڈ کو مات دیدی

پاکستان کے 272 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم 48.5 اوورز میں 185 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کے 272 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم 48.5 اوورز میں 185 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ فوٹو فائل

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 86 رنزسے مات دیدی جویریہ خان نے 90 اور ناہیدہ خان نے 72 رنز بنائے نشرہ سندھو، ثناء میر اور سعدیہ یوسف نے 2,2 شکار کیے۔

پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنزکا مجموعہ بنایا۔ جویریہ خان 104 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 90 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں، ناہیدہ خان نے 76 گیندوں پر 72 رنز بنائے جس میں 10 چوکے شامل تھے۔ نین عابدی نے 44 اور عائشہ ظفر نے 11 رنز بنائے۔


کپتان ثناء میر 14رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔ آئر لینڈ کی جانب سے گینی لیوس نے 2 جب کہ لوسی اوریلی ، ازابیل جوائس اور ایمی کینیلی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 272 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم 48.5 اوورز میں 185 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سیسلیا جوائس 41، کم گارتھ اور ازابیل جوائس نے 33,33 رنز بنا سکیں۔ نشرہ سندھو ، ثناء میر اور سعدیہ یوسف نے 2,2 شکار کیے جبکہ ایمن انور اور بسمعہ معروف ایک ایک وکٹ لے اڑیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان کوسپر سکس میں سری لنکا سے شکست

دیگر میچز میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 9 وکٹ سے شکست دیدی۔ پروٹیز بولرز نے میزبان ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور وہ مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز ہی اسکور کر پائے۔ سونے لوئس نے 3، ڈینی وین نیکرک نے 2 جبکہ موزیلائن ڈینیئلز، ایابونگا کھاکا اور ماریزانے کیپ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقی ٹیم نے 36.1 اوورز میں ہدف باآسانی ایک وکٹ پر حاصل کر لیا۔ لارا والوردت اور سونے لوئس نے ناقابل شکست نصف سنچریز بنائیں۔ لیزیلی لی نے 35 رنز بنائے۔ ایشانی کوشلیا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارت نے 156 رنز کا ہدف ایک وکٹ پر حاصل کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 9 وکٹ سے ہرا دیا، فاتح ٹیم کی مونا میشرم 78 جبکہ کپتان متھالی راج 73 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔ مانسی جوشی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
Load Next Story