اسلام آباد سنگجانی کے قریب فیکٹری میں سلنڈر دھماکا 3 افراد جاں بحق ایک زخمی
دھماکا سلنڈر بھرنے کے دوران ہوا جس سے فیکٹری کی عمارت بھی منہدم ہوگئی۔
لاہور:
سنگجانی کے قریب گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ سنگجانی سے 2 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع آکسیجن گیس فراہم کرنے والی فیکٹری میں پیش آیا، دھماکا سلنڈر بھرنے کے دوران ہوا جس سے فیکٹری کی عمارت بھی منہدم ہوگئی۔ دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 3 کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔
ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔