پاک بھارت ون ڈے سیریز تیسرے میچ میں بھارت کا پاکستان کو 168 رنز کا ہدف
پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹین حاصل کیں۔
پاک بھارت ون ڈے کرکٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لئے 168 رنز کا ہدف دے دیا۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو ایک بار پھر اس کے شروعاتی بیٹسمین عمدہ بیٹنگ کرنے میں ناکام رہے تاہم پھر کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور سریش رائنا نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور بالترتیب 36 اور 31 رنز بنائے لیکن اس کے باوجود بھارت کی پوری ٹیم 43.4 اوورز میں 167 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹین حاصل کیں جبکہ محمد عرفان نے 2، جنید خان، محمد حفیظ اور عمر گل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔