89 ویں آسکراکیڈمی ایوارڈ تقریب 26 فروری کو ہوگی

کیلیفورنیا ڈولبے تھیٹر میں ہونیوالی تقریب میں 60 مختلف کیٹگریز میں ایوارڈ دیے جائینگے

کیلیفورنیاڈولبے تھیٹر میں ہونیوالی تقریب میں 60مختلف کیٹگریز میں ایوارڈ دیے جائینگے فوٹو: فائل

شوبز کی دنیا سے وابستہ لوگوں کو سراہنے کے لیے اور ان کی خدمات کے اعتراف میں ہر سال اکیڈیمی ایوارڈز کی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔


شوبز کی دنیا کا یہ سب سے معتبر ایوارڈ ہے، 89 ویں آسکر ایوارڈز کی تیاریاں عروج پر ہیں جس کی تقریب 26فروری کو منعقد ہونے جا رہی ہے۔یہ آسکر ایوارڈز60 مختلف کیٹگریزمیں دیے جائیں گے، کیلیفورنیا ڈولبے تھیٹر میں منعقد ہونے والے ان ایوارڈز کی مورتیاں بھی تیار کر لی گئی ہیں جن کی تیاری میں بہت چھوٹی چھوٹی چیزوں کو بھی مدِ نظر رکھا گیا ہے۔

تقریب میں شرکت کرنے والے ستاروں کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں کسی کو اپنے ڈریس کی فکر ہے تو کوئی جیولری کو لے کر فکر مند دکھائی دے رہا ہے، کونسا ایوارڈ کس کی جھولی میں گرے گا یہ تو تقریب کے دن ہی پتہ چلے گا لیکن فلمی ستارے اپنی طرف سے مکمل تیاری کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
Load Next Story