سندھ میں واقع تمام مزارات کی سیکیورٹی کے از سر نو جائزے کے احکامات جاری
سندھ حکومت کا پرہجوم مزارات پر خواتین کی تلاشی کے لیے لیڈی سرچرز کی تعیناتی کا فیصلہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سانحہ سیہون کے شہدا کی ورثا کی آہیں میرے دل و دماغ پر گھوم رہی ہیں سانحے میں ملوث مجرمان کی گرفتاری تک مجھے سکون نہیں ملے گا۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبے میں امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں آئی جی، چیف سیکریٹری سندھ ، محکمہ انسداد دہشت گردی کے حکام اور کمشنر کراچی سمیت تمام رینج کے ڈی آئی جیز اور کمشنرز نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاک فوج نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی
اجلاس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سیہون واقعے پرہونے والی تحقیقات اورپیشرفت پر بریفنگ دی، اے ڈی خواجہ نے دھماکے سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ سہون میں دھماکا شام 7 بجے ہوا اور اس وقت شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ بھی تھی جب کہ حیسکو نے 4 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پردرگاہ کی بجلی کاٹی ہوئی ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حیسکو مزار کی بجلی نہیں کاٹ سکتی ہم سرکاری کنکشنز کے تمام بلوں کا معاملہ وزارت پانی وبجلی سے حل کرچکے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سانحہ سیہون شریف کا مقدمہ درج، 5 نامعلوم افراد نامزد
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سہون واقعے میں بڑی تعداد میں جانی ضیاع پر دلی صدمہ ہوا شہید ہونے والے افراد کے ورثا کی آہیں میرے دل و دماغ میں گھو رہی ہیں، اس کیس کو ہرصورت میں حل ہونا چاہئے اور مجھے واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاریاں چاہئیں کیوں کہ جب تک سانحے میں ملوث مجرمان تک پہنچ نہیں جاتے مجھے سکون نہیں ملے گا ۔ اولیا اللہ کے مزارات تمام مذاہب اور فرقوں سے بالاتر ہوکر عوام کو جوڑتے ہیں، تمام مزارت کی سیکیورٹی سخت کی جائے اورخواتین کی چیکنگ کے لئے لیڈی سرچرز کو تعینات کیا جائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کومبنگ آپریشن میں 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک
مراد علی شاہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے اورعوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برسرپیکار ہیں اب سب الرٹ اور فعال ہوجائیں کیوں کہ ہمیں یہ جنگ جیتنی ہے مجھے سندھ میں موجود تمام مزارات اورعوامی مقامات کا سیکیورٹی پلان چاہیے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سانحہ سیہون کے شہداء کی تعداد 88 ہوگئی
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو درگاہ لعل شہبازقلندر اورعبداللہ شاہ غازی کے مزارات سمیت 86 مزاروں کا سیکیورٹی آڈٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے، جب کہ چیف سیکریٹری کو سیکیورٹی سے متعلق فنڈز کی فراہمی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کو تحصیل اور ضلعے کی سطح پر فول پروف بنائیں اور جہاں سیکیورٹی سے متعلق فنڈز کی ضرورت ہو وہاں پرنسپل سیکریٹری سے رابطہ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے پیٹرولنگ اور چیکنگ کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چیکنگ کا مقصد کسی کی بےعزتی کرنا نہیں عوام سے بھی اپیل کروں گا کہ وہ چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کا 76 دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ
اس موقع پر کمشنرحیدرآباد اور ڈی آئی جی نے اپنے زون میں درگاہوں کی سیکیورٹی پر وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی اور کہا کہ اسپیشل برانچ اپنے ماہرین کے ذریعے سیکیورٹی آڈٹ کرے گی۔ اجلاس میں سکھر میں سی ٹی ڈی کا سیٹ اپ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنراورڈی آئی جی میرپورخاص کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص ڈویژن میں کچھ اہم مندر ہیں ان کی سیکیورٹی یقینی بنائیں۔