سی این جی بندش کیخلاف سول سوسائٹی ڈرائیوروں کا احتجاج

عوام پریشانی کا شکار،ٹرانسپورٹ کا کاروبار تباہ، حکومت نوٹس لے، مظاہرین

گیس کے بحران کی وجہ سے نہ صرف ملکی صنعتیں تباہ ہورہی ہیں بلکہ ٹرانسپورٹ کو بھی نقصان ہوا ہے۔ فوٹو: فائل

سی این جی بندش کے خلاف سیکڑوں ڈرائیوروں اور سول سوسائٹی کیافراد نے سٹی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔


اس موقع پر ٹیکسی ڈرائیور یونین کے رہنمائوں عزیز لغاری، نبی بخش جتوئی، سول سوسائٹی کے رہنمائوں محمد اسماعیل لاشاری، نواب خان لغاری اور دیگر نے کہا کہ گیس کے بحران کی وجہ سے نہ صرف ملکی صنعتیں تباہ ہورہی ہیں بلکہ ٹرانسپورٹ کو بھی نقصان ہوا ہے، مسافر سخت پریشان نظر آتے ہیں، سی این جی نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے۔ انھوں نے سی این جی کی بندش کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
Load Next Story