مغرب کی علیحدہ رہنے کی پالیسی سے دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے خواجہ آصف
پاکستان پوری قوت کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کرے گا، وزیر دفاع
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مغرب کی علیحدہ رہنے کی پالیسی سے دہشت گردی میں صرف اضافہ ہورہا ہے۔
جرمنی کے شہر میونخ میں سکیورٹی کانفرنس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حالیہ دہشت گردی کی لہر تقاضا کرتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کیے جائیں، کوئی بھی ملک دہشت گردی کے خلاف تنہا نہیں لڑسکتا کیونکہ یہ ایک مشترکہ جنگ ہے جب کہ پاکستان پوری قوت کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کرے گا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مغرب کی علیحدہ رہنے کی پالیسی سے دہشت گردی میں صرف اضافہ ہورہا ہے، الگ تھلگ رہنے کی پالیسی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کسی بھی طرح سے حمایت نہیں کرتی۔