ایڈیل کی ’’21‘‘ امریکا میں دوسرے برس بھی چھائی رہی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البم قرار
البم کی 2011ء میں 58 لاکھ جب کہ 2012ء میں44 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں۔
KARACHI:
برطانوی گلوکارہ ایڈیل کی البم '21' امریکا میں مسلسل دوسرے سال بھی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البم قرار دی گئی ہے۔
یہ البم جس میں 'رولنگ ان دا ڈیپ' اور 'ریومر ہیز اِٹ' جیسے مقبول گانے شامل ہیں کی دو ہزار بارہ میں امریکا میں چوالیس لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں جب کہ دو ہزار گیارہ میں اٹھاون لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں تھیں۔یہ 1991 میں نِیلسن ساؤنڈ سکین کی جانب سے امریکی البمز کی فروخت کے ریکارڈ رکھنے کے بعد پہلی بار ہے کہ ایک ہی البم مسلسل دو سال تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم بنا ہے۔
امریکا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے البمز میں سے چار برطانوی گلوکاروں کے تھے جن میں برطانوی لڑکوں کے بینڈ 'ون ڈائریکشن' کا پہلا البم 'اپ آل نائٹ' تیسرے، جب کہ انھی کا دوسرا البم 'ٹیک می ہوم' پانچویں نمبر پر رہا۔ اس کے علاوہ ممفورڈ اینڈ سنز کا البم 'بیبل' چوتھے نمبر پر رہا۔امریکی گلوکارہ ٹیلر سْوِفٹ کا البم 'ریڈ' دوسرے نمبر پر تھا جس کی صرف دو مہینوں میں اکتیس لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں۔
گلوکارہ ایڈل نے اسی البم پر چھ گریمی ایوارڈز اور دو بریٹ ایوارڈز حاصل کیے تھے۔اس سے قبل ایڈیل کی البم '21' برطانیہ میں فروخت ہونے والی تاریخ کی چوتھی مقبول ترین البم بن گئی تھی جو کہ اس سے پہلے 'اوئیسز' کی البم 'مورنگ گلوری' تھی۔'آفِیشل چارٹس کمپنی' سے ملنی والی معلومات سے پتا چلتا ہے کہ پانچ لاکھ مزید کاپیاں فروخت کرنے پر ایڈیل تیسرے مقام پر پہنچ جائیں گی جہاں ابھی 'ایبا' ہے۔2012 کے آغاز میں اسی البم نے برطانیہ میں فروخت کا مائیکل جیکسن کے گانے 'تھرلر' کا ریکارڈ بھی توڑدیا تھا۔
2011 کی کرسمس کے موقع پر اس البم نے ایمی وائن ہاؤس کے البم 'بیک ٹو بلیک' سے زیادہ فروخت ہو کر اکیسویں صدی کی اب تک کی مقبول ترین البم کا اعزاز بھی حاصل کیا۔چوبیس سالہ گلوکارہ ایڈل نے اس البم پر چھ گریمی ایوارڈ اور دو بریٹ ایوارڈ جیتے تھے۔اکتوبر 2012 میں ان کے پہلے بچے کی پیدائش بھی ہوئی۔دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البم ابھی بھی مائیکل جیکسن کی تھرلر ہی ہے۔ چند اندازوں کے مطابق اب تک تھرلر کی سات کروڑ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔