جولیا رابرٹ کی طویل عرصے بعد فلم انڈسٹری میں واپسی
جولیا رابرٹ کی نئی فلم کی شوٹنگ رواں برس ہوگی جو اگلے برس ریلیز کی جائے گی۔
آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ جولیا رابرٹس طویل عرصے بعد ایچ بی او کی فلم''دی نارمل ہارٹ''میں جلوہ گر ہوں گی، فلم میں ایچ آئی وی ایڈز کو موضوع بنایا گیا ہے۔
فلم کی شوٹنگ رواں برس نیو یارک میں ہوگی اور اگلے برس ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں اداکار مارک رفالو بھی اہم کردار ادا کرے ہیں جب کہ فلم کے ڈائریکٹر ریان مرفی ہیں۔
جولیا رابرٹس نے ڈاکٹر ایما بروکنر کا کردار ادا کیا ہے جو انیس سو اسی کی دہائی کے آغاز میں جان لیوا بیماری ایڈز کے منظر عام پر آنے کے بعد بہت سے مریضوں کا علاج کرتی ہیں۔