پرویز مشرف ایم کیو ایم دھڑوں کے اتحاد کیلیے سرگرم

ایم کیوایم کی قیادت نے پرویزمشرف کی پیشکش کو تاحال قبول نہیں کیا۔

پرویز مشرف وطن واپسی کے بعد ایم کیو ایم، پی ایس پی سمیت دیگرسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ فوٹو: اے ایف پی /فائل

ایم کیوایم کے دھڑوں کو یکجا کرنے کے لیے سابق صدر پرویز مشرف ایک مرتبہ پھرسرگرم ہوگئے ہیں۔

اہم اورانتہائی بااعتماد ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اے پی ایم ایل کے سربراہ پرویزمشرف نے دبئی میں سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سمیت ایم کیوایم کے اہم رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں ان رابطوں کا مقصد ایم کیو ایم کے دھڑوں کو یکجا کرنا اور 2018 کے عام انتخابات سے قبل ملک میں حکمران مسلم لیگ(ن) اور صوبے میں پیپلزپارٹی کے خلاف اپوزیشن کی شکل میں گرینڈ الائنس تشکیل دینا ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ ایم کیوایم کی قیادت نے پرویزمشرف کی پیشکش کو تاحال قبول نہیں کیا تاہم پرویز مشرف وطن واپسی کے بعد ایم کیو ایم، پی ایس پی سمیت دیگرسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اورمختلف سیاسی جماعتوں پر مشتمل گرینڈ الائنس کی تشکیل کیلیے ان سے مشاورت کریں گے اورمشاورت کے بعد اپوزیشن کا اتحاد تشکیل دیں گے۔

 
Load Next Story