دوسرا ٹی 20 گونارتنے نے کینگروز کے دانت کھٹے کردیے
بیٹسمین کے 82رنز، سری لنکا اعصاب شکن مقابلے میں 2 وکٹ سے فتحیاب
اسیلا گونارتنے نے کینگروز کے دانت کھٹے کردیے، 2 وکٹ سے ملنے والی کامیابی کی بدولت سری لنکا نے تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
آئی لینڈرز کو میچ کے اختتامی اوور میں فتح کیلیے 14رنز درکار تھے کہ اسیلا نے 84 کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے مشکل مرحلہ عبور کیا۔ آسٹریلوی پیسر اینڈریو ٹائی نے پہلی ہی گیند پر نووان کولاسیکرا کو کلینگر کی مدد سے ٹھکانے لگاکر میچ کی سنسنی خیزی بڑھادی تاہم گونا رتنے نے اسٹرائیک تبدیل ہوجانے پر اگلی بال پر چوکا جڑکر خسارہ کم کیا جبکہ تیسری گیند کو انھوں نے فضا سے باؤنڈری لائن کے پار پہنچاکر ٹیم کو قیمتی 6 رنز دلوادیے، چوتھی بال پر سنگل بنا، پانچویں گیند کا سامنا مالنگا نے کرتے ہوئے مزید ایک رن بناکر اسیلا کو اسٹرائیک واپس سونپ دیا، اختتامی گیند پر آئی لینڈرز کو کامیابی کیلیے مزید2رنز کی ضرورت تھی تاہم اسیلا نے اس موقع پر بھی اعصاب قابو میں رکھے اور ٹائی کی گیند پر کور میں فتح گر چوکا جڑڈالا۔
واضح رہے کہ یہ سری لنکا کی آسٹریلیا میں مسلسل تیسری ٹوئنٹی 20 سیریز فتح ہے۔ اسیلا کو شاندار پرفارمنس دینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا، انھوں نے 46 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 84رنز ناٹ آؤٹ بنائے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور5 سکسر شامل رہے، سری لنکا نے فتح کیلیے درکار174 کا تعاقب کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 176رنز بناکر دو وکٹ سے کامیابی کو گلے لگایا، چمارا کاپوگدیرا 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اختتامی اوور میں 14رنز کے دفاع میں ناکام رہنے والے اینڈریو ٹائی نے مجموعی طور پر 37 رنز کے عوض 3 وکٹوں کا سودا کیا، جیمز فالکنر نے 2 شکار کیے، اس سے قبل کینگروز کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 173رنز بناکر پویلین سدھار گئی، موئسس ہینریکس56 ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے، اوپنر مائیکل کلینگر43، بین ڈنک32 اور کپتان آرون فنچ 12رنز بنانے میں کامیاب رہے، ان چاروں کے علاوہ دیگر کوئی بیٹسمین انفرادی اسکور کو دہرے ہندسے میں نہیں پہنچا سکا، اینڈریو ٹائی اور جے رچرڈسن صفر کی خفتوں سے دوچار ہوئے، کولاسیکرا نے 4 جبکہ لسیتھ مالنگا اور ویکیوم سنجا باندرا نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔