ایل این جی پاور پلانٹس کے لیے 60 ارب روپے جاری

بسول، دراوٹ، گبھیر، 100 چھوٹے ڈیمزسمیت پاور سیکٹر کیلیے 95 ارب کاترقیاتی بجٹ ریلیز

بسول، دراوٹ، گبھیر، 100 چھوٹے ڈیمزسمیت پاور سیکٹر کیلیے 95 ارب کاترقیاتی بجٹ ریلیز۔ فوٹو: فائل

CHAKWAL:
وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے واپڈا اور پاور سیکٹر کے ترقیاتی کاموں کے لیے مجموعی طور پر اب تک94 ارب70 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔


پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق132 کے وی گریڈ اسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائن کوئٹہ کے لیے 7 کروڑ84 لاکھ،132 کے وی سب اسٹیشن کے لیے 6 کروڑ،1200 میگا واٹ ایل این جی پاور پلانٹ بلوکی کے لیے 30 ارب، 1200 میگا واٹ ایل این جی پاور پلانٹ حویلی بہادر شاہ کے لیے30 ارب روپے، بلوچستان میں 100 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لیے40 کروڑ، گوادر میں بسول ڈیم کی تعمیر کے لیے 28 کروڑ، سندھ میں دراوٹ ڈیم کے لیے 1ارب، گبھیر ڈیم چکوال کے لیے20 کروڑ، کچھی کینال پروجیکٹ کے لیے 1 ارب، پنجاب میں آبی گزرگاہوں کے لیے50 کروڑ اور سندھ میں نئے گاج ڈیم کے لیے 1ارب20 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں اس سیکٹر کے ترقیاتی کاموں کے لیے ایک کھرب30 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں۔
Load Next Story