انگلینڈ سے ابتدائی 3ون ڈے بھارتی اسکواڈ سے سہواگ کی چھٹی پجارا شامل
پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں فتح سے دھونی اپنی قیادت بچانے میں کامیاب ہوگئے،
بھارت نے انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز کے ابتدائی 3ون ڈے میچز کے لیے اسکواڈ سے اسٹار اوپنر وریندر سہواگ کی چھٹی کردی۔
نوجوان بیٹسمین چتیشور پجارا موقع پانے میں کامیاب ہوگئے، انگلینڈ سے سیریز کی شروعات 11 جنوری کو راجکوٹ میں شیڈول پہلے ایک روزہ میچ سے ہوگی، لیگ اسپنر امیت مشرا بھی بھارتی سلیکٹرز کا اعتماد پانے میں کامیاب رہے جبکہ پاکستان سے سیریز میں مسلسل ناکام رہنے والے اوپنر گوتم گمبھیر جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔
مہندرا سنگھ دھونی بدستور ٹیم کی قیادت کریںگے،اسکواڈ میں شامل پلیئرز کے نام یہ ہیں۔ دھونی ، گمبھیر، اجنکیا راہنے، چتیشور پجارا، ویرت کوہلی، روہت شرما، یوراج سنگھ، سریش رائنا، روی چندرن ایشون، رویندرا جڈیجا، امیت مشرا، ایشانت شرما، بھونیشور کمار، اشوک ڈینڈا اور شامی احمد۔