کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے مضر اثرات پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش

کول پاورپلانٹ سے نکلنے والی گیس سے درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور فضا میں آکسیجن کی کمی ہو جاتی ہے، قرارداد کا متن

کول پاو پلانٹ سے نکلنے والی گیس کی وجہ سے فضائی آلودگی میں بے پناہ اضافے سے بچوں کی ہلاکتیں بڑھ جاتی ہیں، قرارداد کا متن : فوٹو : فائل

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی جانب سے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے مضر اثرت پر قرارداد پیش کی گئی ہے۔


پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے صوبائی رکن شعیب صدیقی نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے مضر اثرات پر قرارداد پیش کی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ کول پاور پلانٹ سے نکلنے والی گیس سے درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور فضا میں آکسیجن کی کمی ہو جاتی ہے جس کے باعث ہر جاندار کے لیے سانس لینا دشوار ہو جاتا ہے۔

متن میں تحریر ہے کہ کول پاور پلانٹ سے نکلنے والی گیسز کی وجہ سے فضائی آلودگی میں بے پناہ اضافے سے بچوں کی ہلاکتیں بڑھ جاتی ہیں اور بچے معذور پیدا ہوتے ہیں، فضائی آلودگی کی وجہ سے پرندوں کی نسلیں بھی ختم ہوتی جا رہی ہیں جب کہ ان ہی خطرات کے پیش نظر دنیا بھر میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے تمام پروجیکٹس بند کئے جا رہے ہیں لہذا حکومت پنجاب کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کو ختم کیا جائے۔
Load Next Story