پنجاب رینجرز نے ’’را‘‘ سے تعلق کے شبے میں 7 افراد کو حراست میں لے لیا
پنجاب رینجرز نے کارروائی سرحدی علاقے میں کی، زیر حراست افراد پوچھ گچھ کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل
پنجاب رینجرز نے سرحدی علاقوں میں خصوصی آپریشن كے دوران ''را'' سے تعلق كے شبے میں 7 افراد كو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق رینجرز اور ایس آئی یو نے مل كر لاہور، شیخوپورہ، نارووال اور سیالكوٹ كے سرحدی علاقوں میں آپریشن كیا جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' كے ایجنٹوں سے تعلق كے شبے میں 7 مشتبہ افراد كو حراست میں لے لیا گیا۔ نمائندہ کے مطابق ایك مشتبہ شخص كو لاہور، 2 كو شیخوپورہ اور 3 كو نارووال كے سرحدی علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔
حساس اداروں كی رپورٹ كے مطابق ''را'' كے بعض ایجنٹوں كے دہشت گردوں كے سہولت كاروں سے گہرے مراسم ہیں اور وہ انہیں مالی امداد اور لاجسٹك سپورٹ فراہم كرتے ہیں۔ زیر حراست افراد كے بارے بتایا گیا ہے كہ ان كا غیر قانونی طور پر پاك بھارت سرحد پار كركے بھارت آنا جانا ہے، رینجرز كا انٹیلی جنس یونٹ ان مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ كررہا ہے۔