لانگ مارچ تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں کی مانیٹرنگ شروع

راولپنڈی، اسلام آباد میں شرکا کو سہولتیں دینے اور بڑے پیمانے پر فنڈریزنگ کی اطلاعات.

روزانہ کی رپورٹ حکام کوبھیج رہے ہیں، مارچ سے متعلق کوئی احکام نہیں ملے، پولیس افسر. فوٹو: فائل

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی14 جنوری کو لاہورتااسلام آباد لانگ مارچ کی کال اور ملک بھرمیں سیاسی جماعتوں کے ردعمل کے بعد خفیہ اداروں نے تحریک منہاج القرآن اور ڈویژن، ضلع وتحصیل سطح کے عہدیداروں کی سرگرمیوںکی مانیٹرنگ شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی سمیت پنجاب بھرمیں تحریک کی علاقائی تنظیمیں اورعہدیدار سیاسی ومذہبی جماعتوں کے سربراہوں اورعہدیدران سمیت مقتدر شخصیات کومارچ میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہیں جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد کی چند بااثر اور معروف شخصیات کی جانب سے شرکا مارچ کورہائش اوردیگرسہولتیں دینے سے متعلق اطلاعات گردش کررہی ہیں۔




بڑے پیمانے پرفنڈز اکٹھا کرنیکا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے حکومت پنجاب کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کی جارہی ہے۔ ''ایکسپریس'' کے رابطہ پر راولپنڈی پولیس نے بتایاکہ لانگ مارچ سے متعلق کوئی احکام نہیں ملے۔
Load Next Story