غزہ کی ’ یمانا داؤد‘ کی اپنی نومولود بیٹی سے 7ماہ بعد پہلی بار ملاقات

وقت سے قبل پیدا ہونے کی پیچیدگیوں کی وجہ سے بچی ابھی اسپتال میں داخل تھی۔

وقت سے قبل پیدا ہونے کی پیچیدگیوں کی وجہ سے بچی ابھی اسپتال میں داخل تھی۔ فوٹو: اے ایف پی

SIALKOT:
غزہ سے تعلق رکھنے والی خاتون یمانا داؤد اپنی سات ماہ کی بچی مریم سے پہلی مرتبہ ملیں۔

یمانا داؤد کی بچی وقت سے چند ماہ پہلے پیدا ہوئیں اور چونکہ غزہ میں اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلیے درکارسہولتیں موجود نہیں اس لیے وہ بچی کی پیدائش کیلیے مقبوضہ بیت المقدس کے اس مشرقی علاقے میں گئیں جسے اسرائیل نے فلسطین سے جدا کر رکھا ہے۔


یمانا داؤد کو بچی کی پیدائش کے بعد واپس غزہ جانا پڑا کیونکہ ان کا علاقے میں ٹھہرنے کے اجازت نامے کی مدت ختم ہوگئی تھی جبکہ وقت سے قبل پیدا ہونے کی پیچیدگیوں کی وجہ سے بچی ابھی اسپتال میں داخل تھی، وہ گزشتہ 6ماہ سے دوبارہ مقبوضہ بیت المقدس جا کر اپنی بچی سے ملنے کیلیے اسرائیلیوں کو درخواستیں دیتی آرہی ہیں لیکن ان کی شنوائی نہیں ہوئی۔بالآخر سات ماہ بعد 20فروری کو وہ اپنی بیٹی سے ملنے میں کامیاب ہوئیں۔

اسرائیلی محکمہ دفاع (جوکہ اجازت دینے کا مجاز ادارہ ہے) کا کہنا ہے کہ اسے کوئی درخواست نہیں ملی۔

 
Load Next Story