پاکستان پسندیدہ ملک قرار دے تو خطے کی معیشت ترقی کرے گی بھارتی وزیر خارجہ

میراخواب ہے،جنوبی ایشیاکے شہری ناشتاایک ملک میں،لنچ دوسرے اورڈنرتیسرے ملک میں کریں،کرکٹ دونوںملکوں کو قریب لارہی ہے

امرتسر میں بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید سیفما کے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارتی وزیر برائے امور خارجہ سلمان خورشید نے پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کو ممبئی حملوں میں مطلوب افراد کی حوالگی سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہمیت اس بات کی نہیں کہ پاکستانی وزیر داخلہ نے حالیہ دورۂ بھارت کے دوران کتنا متنازع بیان دیا، بلکہ اس بات کی ہے کہ پاکستان نے ممبئی حملوں میں بھارت کو مطلوب افراد کی حوالگی سے متعلق کیا عملی اقدامات کیے۔

پاکستان اور بھارت کے مابین امن مذاکرات کا انحصار اسی بات پر ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پسندیدہ ملک قرار دیے جانے سے متعلق سلمان خورشید نے کہا کہ پاکستان بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دے دے تو جنوبی ایشیا کی معیشت میں بہتری آئے گی۔




انھوں نے مزید کہا کہ میرا خواب ہے، جنوبی ایشیا کے عام شہری ناشتا ایک ملک، میں دوپہر کا کھانا دوسرے اور رات کا کھانا تیسرے ملک میں کھائیں، جنوبی ایشیا کے ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری کیلیے نئی دہلی میں سائوتھ ایشیا یونیورسٹی بنائی جارہی ہے۔ سلمان خورشید نے کہا کہ کرکٹ پاکستان اور بھارت کو قریب لارہی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story