صحبت پورمیں باراتیوں کی بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

واقعہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا اور ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس

بس کا ڈرائیورموقع سے فرارہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، پولیس: فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں باراتیوں کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ دلہن سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس کا ڈرائیورموقع سے فرارہوگیا جس کی تلاش جاری ہے جب کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے۔
Load Next Story