پنجاب کے مختلف شہروں کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرزنے پھرہڑتال کردی
لاہور،راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز بند اور سیکڑوں آپریشن ملتوی کردیئے گئے ہیں
MONROVIA:
پنجاب میں سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹر ایک بار پھر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورکے سروسزاسپتال کی کینٹین میں 4 کروڑکے گھپلوں پرپولیس نے دو ڈاکٹروں کوحراست میں لینے کی کوشش کی تو ینگ ڈاکٹر مزاحمت پراترآئے۔ لاہورکے تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند جب کہ سیکڑوں آپریشن ملتوی کردیئے گئے جب کہ سروسز اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایمرجنسی میں بھی کام چھوڑدیا۔ جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
راولپنڈی کے تینوں سرکاری اسپتال الائیڈ اسپتال، ہولی فیملی، بینظیر بھٹو شہید اسپتال میں تعینات ینگ ڈاکٹروں نے بھی ہڑتال کردی ۔ تینوں اسپتالوں کی او پی ڈیزمیں مریضوں کے معائنے کے لیے کوئی ڈاکٹر ہی موجود نہیں تھا۔ فیصل آباد میں بھی ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال کے باعث دوردرازسے آنے والے مریض بغیرعلاج کے واپس جانے پرمجبورہوگئے ہیں۔