قبرص میں مصری سفیر پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر گرفتار و رہا

قبرص کے صدرنے ذاتی طورپروزارت خارجہ سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

قبرص کے صدرنے ذاتی طورپروزارت خارجہ سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔فوٹو: فائل

قبرص میں مصری سفیر منحہ باخوم کو لارنکا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک خاتون پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کی پاداش میںفوری طور پرحراست میں لے لیا گیا تاہم بعد میںرہا کردیا گیا۔


خاتون پولیس آفیسر نے منحہ باخوم کو اسکیننگ کیلیے جوتے اتارنے پراصرار کیا جس پر وہ غصے میں آگئیں اورڈیوٹی پر موجودآفیسرکوتھپڑ رسید کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق قبرص کے ٹی وی نے سی سی فوٹیج نیوزبلٹن میں چلا دی جس میں خاتون پولیس اہلکار اور مصری سفیرمیں سخت جملوں کاتبادلہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ قبرص حکام نے اس پرقاہرہ سے باقاعدہ معذرت کی ہے جبکہ قبرص کے صدرنے ذاتی طورپروزارت خارجہ سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
Load Next Story