لانگ مارچ کے بعدملک میں تبدیلی کاآغازہوگا فاروق ستار

متحدہ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلیے کراداراداکرتی رہے گی،حیدرعباس،عشائیے سے خطاب

متحدہ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلیے کراداراداکرتی رہے گی،حیدرعباس،عشائیے سے خطاب۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستارنے کہاہے کہ صحافی برادری کاطبقہ غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھتا ہے۔

صحافیوں کے مطالبات اور انہیں درپیش مسائل کے حل کیلیے آوازبلندکرتی رہے گی،موجودہ حالات میں ترقی و خوشحالی اورخودمختاری نا گزیرہو گئی ہے ،ایسی صورتحال میں اگرملک بچاناہے تواس کی تعمیروترقی غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افرادکے ہاتھوں میں دیناہوگی۔ایم کیوایم کی دعوت پرلال قلعہ گرائونڈ عزیز آباد میں ملک بھرسے آئے ہوئے پی ایف یو جے، کے یو جے اور اپنیک کے عہدیداران وکارکنان کے اعزازمیں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ صحافیوں کے حقوق انتہائی حساس نوعیت کے ہیں لہٰذااس کے حل کیلیے عملی کردا ر ادا کیا جائے۔


14جنوری 2013کے لانگ مارچ کے بعدملک میں تبدیلی کاآغازہوگا،الطاف حسین اورایم کیوایم نے صحافیوں کے وویج بورڑایوارڈ کے دیرینہ مسئلے کیلیے آوازبلندکی ہے۔ اس موقع پرحیدر عباس رضوی نے شرکا کوالطاف حسین کی جانب سے خوش آمدیدکیااورکہاکہ صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل انہیں بااختیار بنانا ہے اور صحافیوں میں اعتماد پید ا کرنے کی ضرورت ہے،ایم کیوایم صحافیوں میں اعتمادپیداکرنے کیلیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائے گی،ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے وویج بورڈ ایوارڈ کے مسئلہ پر ہماری آواز سے آواز ملائی اور اسے ایوانِ بالا میں پہنچایا۔



اس موقع پرپی ایف یوجے کے جنرل سیکریٹری امین یوسف نے کہا کہ ایم کیوایم نے 98فیصد طبقے کی نمائندہ جماعت ہے ، صحافیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلیے ایم کیوایم کا کردار واضح ہے،ہم اُمیدکرتے ہیںکہ ایم کیوایم صحافیوںکے مسائل کوترجیح بنیادوں پرحل کرے گی۔کے یو جے کے جنر ل سیکریٹری فہیم صدیقی نے کہاکہ ایم کیوایم نے ہمیشہ صحافیوںکے حقوق اپنا مثبت اورعملی کردار اداکیاہے جس سے کوئی انکارنہیں کرسکتا ہے۔عشائیے میں نسرین جلیل،اراکین رابطہ کمیٹی،عامر خان، حق پرست وزرا،واسع جلیل ودیگربھی موجودتھے۔

Recommended Stories

Load Next Story