نواز شریف کے داماد کیپٹن ر صفدر کی پارٹی رکنیت معطل

10 روزمیں جواب طلب،کیپٹن صفدرنے امیر مقام کی حمایت،پیرصابر،مہتاب عباسی کیخلاف تقاریرکی تھیں، اختلاف نہیں، امیر مقام

10 روزمیں جواب طلب،کیپٹن صفدرنے امیر مقام کی حمایت،پیرصابر،مہتاب عباسی کیخلاف تقاریرکی تھیں، اختلاف نہیں، امیر مقام

LONDON:
ن لیگ کے سیکریٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے پارٹی صدر میاں نوازشریف کی ہدایت پر ان کے داما داور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مرکزی صدرکیپٹن (ر) محمد صفدرکی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے اظہاروجوہ کا نوٹس جاری کردیا ۔نوٹس میںکیپٹن (ر) صفدرکے پارٹی رہنمائوں کے بارے میں غیرمہذب اورغیرذمے دارانہ بیانات کو پارٹی میں دھڑے بندی کے فروغ کی وجہ بتایا گیاہے، کیپٹن (ر) صفدر نے حالیہ دنوں میں سردارمہتاب اور پیر صابر شاہ کے حوالے سے تنقیدی تقاریر کی تھیں۔


انھیں جواب دینے کیلیے10روزکی مہلت دی گئی ہے۔ کیپٹن صفدرسے پارٹی میںگروپ بندی اور مختلف تقریبات میں مہتاب عباسی اورپیر صابر شاہ کو میرجعفر اور میر صادق قراردیے جانے پر جواب طلب کیاگیا ہے ، کیپٹن (ر) صفدرخیبر پختونخوا کی پارٹی صدارت کیلیے امیر مقام کے حامی اورپیر صابرشاہ گروپ کے سخت مخالف ہیں ۔ شانگلہ میں امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو میںکہا کہ لیگی قیادت میں کوئی اختلافات نہیں،مخالفین کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،ہمارا منشور اور ایجنڈا ایک ہے ۔
Load Next Story