عمر اکمل نے ایک بار پھر ٹاپ آرڈر میں کھلانے کا مطالبہ کر دیا

ویرات کوہلی تیسرے اور میں چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتا ہوں، ہمارا موازنہ درست نہیں، عمراکمل

ویرات کوہلی تیسرے اور میں چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتا ہوں، ہمارا موازنہ درست نہیں، عمراکمل فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے ایک بار پھر ٹاپ آرڈر میں کھلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان کے مایہ ناز بلے باز عمر اکمل کا کہنا ہے کہ کسی بھی بلے باز کے لئے بیٹنگ آرڈر کی انتہائی اہمیت ہوتی ہے میرا ہمیشہ سے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سے موازنہ کیا جاتا ہے جب کہ بیٹنگ آرڈر کو سامنے نہیں رکھا جاتا۔

پی ایس ایل میں گزشتہ روز عمراکمل نے لاہور قلندرز کی جانب سے چوتھے نمبر پر کھیلتے ہوئے 42 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 66 رنز کی اننگز کھیلی اور دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار اداکرنے کے بعد مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا ہمیشہ ویرات کوہلی سے موازنہ کیا جاتا ہے جو کہ غلط ہے کیونکہ یہ موازنہ کرتے ہوئے بیٹنگ آرڈر کو سامنے نہیں رکھا جاتا۔ کسی بھی بلے باز کیلیے موزوں بیٹنگ آرڈر کی اہمیت ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہا ہوں، نمبر 6 پر ہی کھلایا جا رہا ہے جب کہ کوہلی شروع سے ہی نمبر 3 پر بیٹنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں بھی نمبر 3 پر مسلسل موقع دیا جائے اور اگر وہ پھر بھی پرفارم نہ کریں تو ان سے پوچھا جائے، اگر ویرات کوہلی بھی چھٹے نمبر پر کھیلیں تو ان کی کارکردگی پر بھی اثر پڑے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ایس ایل میں مصباح الحق کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز

واضح رہے کہ عمر اکمل اس سے قبل متعدد مرتبہ قومی ٹیم میں اپنے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
Load Next Story