جنید خان انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب لنکا شائرکی نمائندگی کریں گے
گزشتہ 2 سیزن میں لنکا شائر کی نمائندگی کر چکا ہوں اس بار بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، فاسٹ بولر جنید خان
KARACHI:
پاکستانی لیفٹ آرم فاسٹ بولر جنید خان نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب لنکا شائر سے معاہدہ کرلیا ہے اور وہ اب نیٹ ویسٹ ٹی 20 میں لنکا شائر کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر جنید خان نے نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ کیلیے انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب لنکا شائر سے معاہدہ کر لیا ہے اور وہ اب سیزن میں کلب کی نمائندگی کریں گے۔ 27 سالہ پیسر نے اس سے قبل 2011 میں لنکا شائر کی طرف سے 8 میچز میں 12 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جب کہ 2014 میں 10 میچز میں 19 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔ 2015 کے کاؤنٹی سیزن میں انہوں نے مڈل سیکس کی نمائندگی کی تھی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ایس ایل میں مصباح الحق کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز
کلب کی ویب سائٹ پر ہیڈ کوچ گلین چیپل نے جنید خان کی ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسکواڈ کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں اور جلد کنڈیشنز میں سیٹ ہو جائیں گے۔ پیسر کا آخری اوورز میں شاندار بولنگ کا تجربہ ہمارے لیے ایک اثاثہ ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں:عمر اکمل نے ایک بار پھر ٹاپ آرڈر میں کھلانے کا مطالبہ کر دیا
جنید خان نے کلب میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں لنکا شائر کی جانب سے گزشتہ 2 سیزن میں کھیل کر بہت لطف اندوز ہوا اور امید ہے کہ اس سیزن میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کاؤنٹی کرکٹ سے حاصل ہونے والے تجربے سے میری کارکردگی میں بہت بہتری آئی اور گیند کو سوئنگ اور سیم کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا۔ مختلف کنڈیشنز میں کھیلنے سے ایک پلیئر کی حیثیت سے مجھے مضبوط کیا ہے۔
واضح رہے کہ جنید خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے 22 ٹیسٹ میچز میں 71 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، جب کہ ایک روزہ میچز میں فاسٹ بولر نے 56 ون ڈے انٹرنیشنلز میں 83 جب کہ 9 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 8 وکٹیں بھی اپنے نام کر رکھی ہیں۔