ن لیگ کے کئی رہنما پی ٹی آئی میں آنے کیلیے خفیہ رابطے کررہے ہیںعمران خان
مسلم لیگ (ن) والے جب ہارنے لگتے ہیں تو ڈنڈے اٹھالیتے ہیں لیکن اب وقت بدل چکا ہے، چیرمین پی ٹی آئی
چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کئی لیگی رہنما تحریک انصاف میں آنے کے لیے ہم سے خفیہ رابطے کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس پر آج پھر عدالتی اختیار پر سوال اٹھایا گیا،(ن) لیگ والے جب ہارنے لگتے ہیں یہ ڈنڈے اٹھالیتے ہیں لیکن ان سے کہنا چاہوں گا کہ اب وقت بدل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی چوری میں ملوث شخص کو بچایا جارہا ہے، (ن) لیگ چاہتی ہے نواز شریف کو کوئی ہاتھ نہ لگائے، وزراء حکومتی تنخواہ پر شریف فیملی کی نوکری کر رہے ہیں اور نیب کرپشن چھپانے کے لیے بہانے بنا رہی ہے جب کہ آج ثابت ہوگیا کہ ایف بی آر کا چیئرمین بھی کرپٹ ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نواز شریف کے لئے منی لانڈرنگ کرتے تھے، اداروں پر ان لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے، قوم کے پاس انصاف کے لیے سپریم کورٹ ہی بچی ہے، نواز شریف کے وکیل طوطا مینا کی کہانیاں سناتے ہیں لیکن موٹو گینگ کے پاس اب کہنے کے لیے کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے کئی رہنما تحریک انصاف میں آنے کے لیے ہم سے خفیہ رابطے کررہے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر غیر ملکی کرکٹر پاکستان میں آئے تو فائنل اچھا ہو گا لیکن مکمل پی ایس ایل پاکستان میں ہونا چاہئے تھا۔ عمران خان نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
دوسری جانب چیرمین پی ٹی آئی نے چارسدہ دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں انسانی جانوں کےضیاع پر بہت افسوس ہوا، چارسدہ میں دھماکا ناکام بنانے پر پولیس کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس کی کارکردگی پر مجھے فخر ہے، سندھ اورپنجاب میں بھی پولیس غیرسیاسی ہونی چاہئے۔ سندھ اور پنجاب میں بھی کے پی کی طرح پولیس ایکٹ نافذ کریں جب کہ پنجاب میں رینجرز کو لانا مجبوری ہے۔