سری لنکن بیٹسمین کو امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار مہنگا پڑگیا
نروشن ڈکویلا کو میچ کی 30 فیصد فیس کا جرمانہ کیا گیا اور اس کے ساتھ 2 منفی پوائنٹس بھی ان کے کھاتے میں گئے۔
سری لنکن بیٹسمین نروشن ڈکویلا کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر 2 میچز کیلیے معطل کر دیا گیا ہے۔
اتوار کو جیلونگ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میچ میں انہوں نے امپائر سیمن فرائے کی جانب سے وکٹوں کے پیچھے آؤٹ دیئے جانے کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا، ایکشن ری پلے سے واضح ہوا تھا کہ جیمز فالکنر کی گیند بیٹ کی بجائے بیٹسمین کے کندھے کو چھوتی ہوئی گزری تھی۔
آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ امپائر کی جانب سے آؤٹ دیئے جانے کے بعد ڈکویلا بڑی اسکرین پر ایکشن ری پلے دیکھنے کیلیے رکے رہے، پچ پر پاؤں پٹخا اور کافی دیر تک اپنے کندھے کو دیکھتے رہے تھے۔ ان کو میچ کی 30 فیصد فیس کا جرمانہ کیا گیا اور اس کے ساتھ 2 منفی پوائنٹس بھی ان کے کھاتے میں گئے جس کی وجہ سے انہیں 2 میچز کی معطلی کی صورت میں آیا ہے۔ وہ بدھ کو ایڈیلیڈ اوول میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میچ میں شرکت نہیں کر پائیں گے جب کہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں بھی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔ آئی سی سی نے ڈکویلا کو آؤٹ دیئے جانے پر نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر آسٹریلوی وکٹ کیپر ٹم پین کو 15 فیصد میچ فیس کا جرمانہ کیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :سری لنکا میں میچ فکسنگ پر تحقیقات
اس سے قبل ڈکویلا کا اسی ماہ کے شروع میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں کاگیسو ربادا سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا جس پر انہیں 3 منفی پوائنٹس دیئے گئے تھے۔ اب مزید 2 پوائنٹس کیساتھ مجموعی طور پر 5 پوائنٹس ہونے پر انہیں 2 میچز کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔