اوپن 13 ٹینس اعصام الحق کو ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست 

اعصام الحق اور فلپ کو (5-7) 6-7اور 3-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اعصام الحق اور فلپ کو (5-7) 6-7اور 3-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

اے ٹی پی اوپن 13 ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز مقابلوں میں پاکستان کے اعصام الحق پہلے مرحلے میں ہی شکست سے دوچار ہو گئے۔

فرانس کے شہر مارسیلی میں جاری ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے جرمن ساتھی فلپ پیٹز شینر کا پہلے راؤنڈ میں نیدر لینڈ کے رابن ہیز اور برطانیہ کے ڈو منگلوٹ سے مقابلہ ہوا جس میں اعصام اور فلپ کو (5-7) 6-7 اور 3-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :اعصام الحق مکسڈ ڈبلز ایونٹ سے بھی آؤٹ

اس سے قبل 2013 میں اعصام نے نیدر لینڈ کے جین جولین راجر کے ساتھ ایونٹ کے ڈبلز فائنل میں رسائی حاصل کی تھی جہاں انہیں بھارتی روہن بوپنا اور انگلش پلیئر کولن فلیمنگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Load Next Story