کراچی کے علاقے لانڈھی میں گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد رینجرز
اسلحہ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے شرپسند عناصر کا ہے جو شہر میں بدامنی کے لیے استعمال ہونا تھا، ترجمان
رینجرز نے لانڈھی میں کارروائی کرکے گھر میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا جس کا تعلق ایم کیوایم لندن گروپ سے بتایا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں کارروائی کے دوران گھر کی چھت پر چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پرکی گئی جب کہ برآمد شدہ اسلحہ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے شرپسند عناصر کا ہے جو شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے لیے استعمال ہونا تھا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد شدہ اسلحے میں 6 کلاشنکوف، 8ایم ایم رائفل، رپیٹر، 5 پستول اور ساڑھے 500 سے زائد راؤنڈز شامل ہیں۔