واٹس ایپ پر آئی ایس پی آرسے منسوب پیغامات جعلی ہیں ترجمان پاک فوج

پاک فوج کی جانب سے واٹس ایپ پر کوئی پیغام جاری نہیں کیا گیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کی جانب سے واٹس ایپ پر کوئی پیغام جاری نہیں کیا گیا، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

ترجمان پاک فوج نے آئی ایس پی آر سے متعلق چلنے والے واٹس ایپ پیغامات کو جعلی اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہےکہ واٹس ایپ پر آئی ایس پی آرسے منسوب جعلی پیغامات گردش کررہے ہیں لہٰذا پاک فوج کی جانب سے واٹس ایپ پر کوئی پیغام جاری نہیں کیا گیا اور زیر گردش کسی بھی طرح کے پیغامات جعلی اور بے بنیاد ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی نمبرز سے متعلق سوشل میڈیا پر پیغام بھی جعلی ہے جب کہ آئی ایس پی آر صرف آفیشل ویب سائٹ، ٹوئٹر اور فیس بک پرپیغام جاری کرتا ہے لہٰذا تصدیق کیے بغیر کسی پیغام کو پھیلانے سے گریز کیا جائے۔
Load Next Story