افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ داعش کے 12 جنگجو ہلاک

ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے تمام شدت پسند غیر ملکی تھے، مقامی حکام

نائب افغان صدر عبدالرشید دوستم کے گھر کے باہر فوج اور پولیس کے اہلکار تعینات کردیے گئے۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD:
افغان صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 12 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

صوبائی پولیس کمانڈنٹ نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ غیر ملکی فورسز کی جانب سے ضلع آچن میں کیا گیا۔ شدت پسندوں کو باندر کے علاقے میں ایک گاڑی میں سفر کرتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے تمام شدت پسند غیر ملکی تھے۔


دوسری جانب افغان اول نائب صدر عبدالرشید دوستم کے کابل میں گھر کے باہر فوج اور پولیس کے اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں جب کہ دارالحکومت کابل کے علاقے شیرپور میں واقع اول نائب صدر عبدالرشید دوستم کی رہائش گاہ کے باہربکتر بند گاڑیوں کے ساتھ نیشنل پولیس اور کوئیک رسپانس فورسز کے اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ افغان نائب صدر اپنے سیاسی حریف احمد خان کی طرف سے دائر ایک متازعہ کیس کی پیروی کے بعد دفتر میں واپس آئے ہیں۔
Load Next Story