لاہور میں آرمی چیف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

اجلاس میں پنجاب بھر کے کور کمانڈرز اور ڈی جی رینجرز نے شرکت کی، ڈی جی آئی ایس پی آر

اجلاس میں پنجاب بھر کے کور کمانڈرز اور ڈی جی رینجرز نے شرکت کی، ڈی جی آئی ایس پی آر۔ فوٹو فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پاک فوج کا اعلیٰ سطحی اجلاس منقد ہوا جس میں انتہائی اہم فیصلے کئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کا اعلیٰ سطحی اجلاس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹر لاہور میں منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر کے کور کمانڈرز اور ڈی جی رینجرز نے شرکت کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ملک میں دہشت گردی کے بھارتی عزائم سے مکمل طور پر آگاہ ہیں




ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں بہت سے اہم فیصلے کئے گئے جن کی تفصیلات جلد فراہم کر دی جائیں گی۔

Load Next Story