تحریک انصاف کا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم بل کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا اعلان

27 لاکھ ٹیکس چوروں کوقانونی تحفظ دینے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی،تحریک انصاف

27 لاکھ ٹیکس چوروں کوقانونی تحفظ دینے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی،تحریک انصاف. فوٹو: اے پی پی/فائل

KARACHI:
تحریک انصاف نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم بل کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا اعلان کردیا۔


عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی حکمت عملی کمیٹی کے اجلاس میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم بل کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا گیا ، اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم بل مالیاتی این آر او ہے، 27 لاکھ ٹیکس چوروں کوقانونی تحفظ دینے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے قابل مذمت ہیں،ان حملوں میں جاں بحق افراد کی شناخت کے بارے میں قوم کو اعتماد میں لیاجائے، حکومت نے پاکستان کو بنانا ری پبلک بنا دیا ہے۔
Load Next Story