پنجاب حکومت نے پی ایس ایل کے فائنل کے لئے سیکیورٹی کمیٹی تشکیل دیدی

کمیٹی میں صوبائی وزرا، محکمہ داخلہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران شامل ہیں

کمیٹی میں صوبائی وزرا، محکمہ داخلہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD:
پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کے لیے پنجاب حکومت نے سیکیورٹی کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کے لیے سیکیورٹی کمیٹی تشکیل دی ہے جو قومی و بین الاقوامی کھلاڑیوں اور عوام کو سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ کمیٹی میں صوبائی وزرا، محکمہ داخلہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران شامل ہیں جو سیکیورٹی پلان کا مکمل جائزہ لے کر وزیراعلیٰ کو آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل شیڈول کےمطابق لاہورمیں ہی ہوگا اور پی ایس ایل فائنل کے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں جب کہ پی ایس ایل فائنل کی سکیورٹی کے لئے پولیس ودیگرسیکیورٹی اداروں کی معاونت کریں گے۔
Load Next Story