بھارتی کرکٹ بورڈ کا ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار
پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال اطمینان بخش نہیں،بھارتی کرکٹ بورڈ
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے کرکٹ بورڈ نے اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کو آگاہ کر دیا ہے کہ نہ ہی بھارتی ٹیم اگست میں پاکستان آئےگی اور نہ ہی کسی تیسرے مقام پر پاکستان کے ساتھ کھیلے گی۔ بھارتی بورڈ کےمطابق پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال اطمینان بخش نہیں،پاکستان پہلے آسٹریلیا ٹیم کی میزبانی کرے بعد میں بھارتی ٹیم کےپاکستان میں کھیلنے پرسوچا جائے گا۔
واضح رہے اس سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بھی پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال کو غیرتسلی بخش قراردیتے ہوئے دورہ پاکستان کو دوسری بار ملتوی کرچکا ہے۔