وزیر داخلہ نے پنڈی اور اسلام آباد کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کردی

جڑواں شہروں کے بس اڈوں، ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز پر کڑی نظر رکھی جائے، چوہدری نثار کی سیکیورٹی حکام کو ہدایت

جڑواں شہروں کے بس اڈوں، ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز پر کڑی نظر رکھی جائے، چوہدری نثار کی سیکیورٹی حکام کو ہدایت، فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیرصدارت پنڈی اسلام آباد کی انتظامیہ کے ساتھ جڑواں شہروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری وزارت داخلہ اور سیکٹر کمانڈر پنجاب رینجرز سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں چوہدری نثار نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جڑواں شہروں کے بس اڈوں، ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز پر کڑی نظر رکھی جائے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :حکومت پر الزامات کا سلسلہ جاری رہا تو صورتحال قوم کے سامنے رکھ دوں گا

وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس حکام کو ہدایت دی کہ ملک کے دیگر علاقوں سے آنے والے لوگوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ جڑواں شہروں میں چیک پوسٹوں کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں اور تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
Load Next Story