بگ بیش لیگ میں لڑنے پرشین وارن پرساڑھے 4 ہزار ڈالرزکاجرمانہ

بگ بیش لیگ میں " میلبورن سٹارز " اور " میلبورن رینی گیڈرز" کے درمیان میچ میدان جنگ بن گیا

بگ بیش لیگ میں " میلبورن اسٹارز " اور " میلبورن رینی گیڈرز" کے درمیان میچ میدان جنگ بن گیا، فوٹو : رائٹرز

میلبورن اسٹارز کے کپتان شین وارن کو بگ بیش میچ کے دوران لڑنے پر میچ سےمعطل کر دیا گیا جبکہ ساڑھے 4 ہزار ڈالرز جرمانہ بھی کیا گیا


بگ بیش لیگ میں " میلبورن اسٹارز " اور " میلبورن رینی گیڈرز" کے درمیان میچ میدان جنگ بن گیا ، میلبورن اسٹارز کے کپتان شین وارن اور رینی گیڈرز کے کھلاڑی مارلین سمیولز کرکٹ آسڑیلیا کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے رہے۔ شین وارن نے مارلین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے جنہیں شین وارن کے کان میں لگے مائیکرو فون پر کمنٹری روم میں باآسانی سنا گیا۔

مارلین سمیولز نےڈیوڈ ہسی کو ان کی شرٹ سے پکڑ کر رن لینے سے روکا جبکہ کرکٹ اخلاقیات کے 3 قوانین توڑنے پر شین وارن کوسزاسنادی گئی جبکہ 2 قوانین توڑنے پر مارلین کے کیس کی سماعت آئندہ ایک دو روز میں کی جائے گی۔
Load Next Story