پنجاب کےکئی شہروں میں آٹےکابحران سنگین ہوگیا
فلور ملز گندم کی قیمتوں میں 50 روپے فی من اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 670 سے 685 روپے میں فروخت کررہی ہے۔
پنجاب کےکئی شہروں میں آٹےکابحران سنگین صورتحال اختیارکرگیا جس کے باعث آٹے کے حصول میں شہریوں کومشکلات کا سامنا ہے۔
لاہور،فیصل آباد اور راولپنڈی کی اوپن مارکیٹ میں محکمہ خوارک نے گندم کی 100 کلو بوری کی قیمت میں 125 روپے اضافہ کردیا ہے جبکہ ذرائع کےمطابق آٹا افغانستان اسمگل کیا جارہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں فراہمی کم ہونےسے مصنوعی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی آٹا دستیاب نہیں ہے تاہم فلور ملز گندم کی قیمتوں میں 50 روپے فی من اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 670 سے 685 روپے میں فروخت کررہی ہیں جوعام صارف کو750 روپے میں ملتا ہے۔
ذخیرہ مافیا بھی حرکت میں آ گیا ہے ، جس کے بعد میدہ ، سوجی کی قیمتوں میں اضافہ بھی متوقع ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے ہیں، انتظامیہ کےمطابق آٹے کی ضلع سے باہر فراہمی روکنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔