بینظیر بھٹو قتل کیس مارک سیگل کا پاکستان آنے پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار

عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے ملزمان کے وکلا کو نوٹس جاری کردیئے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مارک سیگل سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان نہیں آسکتے۔ فوٹو: فائل

بے نظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل کی طرف سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔


ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار نے اس حوالے سے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مارک سیگل سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان نہیں آسکتے۔

عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے ملزمان کے وکلا کو نوٹس جاری کردیئے، کیس کی سماعت 12 جنوری کو ہوگی۔

Recommended Stories

Load Next Story