بیٹے کو قرآن پاک حفظ نہ کرنے پر قتل کرنیوالی خاتون کو عمر قید کی سزا
خاتون نے قرآن پاک حفظ نہ کرنے پراپنے بیٹے پراتنا تشددکیا کہ اس کی موت ہی واقع ہوگئی،بعد میں اس کی لاش کوبھی جلادیا
برطانیہ کے شہر کارڈف میں ایک خاتون کو اپنے 7 سال کے بیٹے کو قرآن مجید حفظ نہ کرنے پر جان سے مار دینے پر عمر قید کی سزا سنادی گئی گئی۔
برطانوی اخبار کے مطابق عدالت نے بجے کی ماں ''سارا ایگ'' کو 17 سال قید کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے بیٹے کے ساتھ انتہائی غیر انسانی سلوک کیا جو ناقابل معافی جرم ہے۔
واضح رہے کہ خاتون نے قرآن پاک حفظ نہ کرنے پر اپنے بیٹے کوشدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی ،خاتون نے اپنا جرم چھپانے اورثبوت مٹانے کے لئے اس کی لاش کوبھی جلا دیا تھا۔
مقامی پولیس نے جب خاتون کو گرفتارکیا تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا تاہم بعد میں وہ اپنے اس بیان سے پھر گئی تھی مگرکیس کی تحقیقات کے دوران یہ بات ثابت ہوگئی تھی کہ خاتون نے ہی اپنے بیٹے کو مارا تھا۔