قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی

قومی ویمنز ٹیم ورلڈ کپ 2017 اور ویمنز چیمپئن شپ کیلیے کوالیفائی کر چکی ہے

قومی ویمنز ٹیم ورلڈ کپ 2017 اور ویمنز چیمپئن شپ کیلیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ فوٹو : فائل

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سری لنکا سے وطن واپس پہنچ گئی۔

کولمبو میں منعقدہ ایونٹ میں قومی ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈ میں 7 میں سے 4 میچز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ویمنز ورلڈ کپ 2017 اور ویمنز چیمپئن شپ کیلیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ قومی ٹیم نے بنگلہ دیش، پاپوا نیوگنی، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کو ہرایا جب کہ روایتی حریف بھارت، سری لنکا اور جنوبی افریقا سے شکست کا سامنا رہا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : بیٹنگ اور بولنگ میں پاکستانی پلیئرز سرفہرست

واضح رہے کہ فائنلسٹ ٹیموں بھارت اور جنوبی افریقہ کے ساتھ پاکستان اور سری لنکا نے بھی رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ ایونٹ میں سپر سکس اسٹیج میں جگہ بنانے والی بنگلہ دیش اور آئر لینڈ کی ٹیموں کو مزید 4 برس کے لیے ون ڈے انٹرنیشنل اسٹیٹس مل گیا ہے۔
Load Next Story