تھرپارکرمزید9مورہلاکمجموعی تعداد93ہوگئی

رانی کھیت نامی بیماری میں کمی نہ آسکی،مختلف دیہات کے لوگ سراپا احتجاج

رانی کھیت نامی بیماری میںکمی نہ آسکی،مختلف دیہات کے لوگ سراپااحتجاج. فوٹو ایکسپریس

KARACHI:
تھرپارکرمیںمزید9مورہلاک ہوگئے جس کے بعداب تک مرنے والے موروںکی تعداد93ہوگئی ہے،مٹھی کے گائوںبپوہارمیں2 ،پھوجارمیں1 ،سوڈی بھ میں3 ،مخدوم سعیدالزاماںفارم میں3 مورہلاک ہوئے،رانی کھیت نامی بیماری میںاب تک کمی نہیں آسکی ہے۔


صوبائی وزیردیارام ایسرانی ی ہدایت کے باوجودمحکمہ وائلڈلائف کی ٹیمیں متاثرہ دیہات کادورہ کرکے واپس آجاتی ہیںاورکہاجاتاہے کہ لوگ کہتے ہیں اب مور نہیں مررہے، ڈپٹی کنزرویٹرتاج محمدشیخ کاکہناہے کہ میڈیادرست رپورٹنگ نہیںکررہاجبکہ تھرپارکرکے مختلف علاقوںمیںعوام محکمہ وائلڈلائف کی غفلت پراحتجاج کرتے نظرآتے ہیں۔
Load Next Story